LAHORE: The government may remove former prime minister Nawaz Sharif’s name from the Exit Control List (ECL) in the next 48 hours, sources said on Friday
According to details, the officials at the interior ministry are waiting for the formal orders to remove the PML-N supremo’s name from the ECL. They added that the former premier will be allowed to travel abroad within the next 48 hours
نجی ٹی وی چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے نوازشریف کانام ای سی ایل سے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے، شریف خاندان کونوازشریف کانام ای سی ایل سے ہٹانے کے فیصلے سے آگاہ کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل ہم نیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ نوازشریف کی بیرون ملک روانگی کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہے حکومت نے نوازشریف کانام ای سی ایل سے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے، شریف خاندان کونوازشریف کانام ای سی ایل سے ہٹانے کے فیصلے سے آگاہ کردیا گیا،حکومت نواز شریف کے علاج میں رکاوٹ نہیں بننا چاہتی ہے۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کے بیرون ملک علاج کیلئے نام ایگزیٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کیلئے وزارت داخلہ کو درخواست موصول ہوئی تھی، درخواست شریف فیملی کی جانب سے دائر کی گئی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیاتھا کہ نوازشریف کی طبیعت خراب ہے اور وہ بیرون ملک علاج کیلئے جانا چاہتے ہیں اس لیے باہر جانے کی اجازت دی جائے اور نام ای سی ایل سے نکالا جائے، نوازشریف کے کچھ ٹیسٹ ہونے ہیں جو کہ پاکستان میں ممکن نہیں ہیں اس لیے بیرون ملک جانا چاہتے ہیں۔