نوازشریف کو آج شریف میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا جائے

مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کو آج سروسز ہسپتال سے شریف میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا جائے گا ، شریف میڈیکل کمپلیکس میں انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سروسز ہسپتال میں زیر علاج سابق وزیراعظم نوازشریف کو گزشتہ روز ڈسچارج کردیا گیا تھا تاہم انہیں شریف میڈیکل کمپلیکس منتقل نہ کیا جاسکا ۔مریم نواز کے روبکار نہ ملنے پر مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے گزشتہ رات سروسزہسپتال میں قیام کیا۔ ڈیوٹی جج آج مریم نواز کے مچلکے جمع کر کے روبکار جاری کریں گے۔

یاد رہے کہ پیر کے روزلاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کی چودھری شوگر ملز کیس میں ضمانت منظور کرتے ہوئے 2 کروڑ روپے کے ضمانتی مچلکے اور 7 کروڑ روپے نقد عدالت میں جمع کرانے کا حکم دیا تھا جس کے بعد پاسپورٹ اور سات کروڑ کی رقم ہائی کورٹ میں جمع کروا دی گئی تھی۔

All set to shift Nawaz to Sharif Medical ComplexLAHORE: Former premier Nawaz Sharif will be shifted to Sharif Medical Complex on his own will.Nawaz Sharif is shifted to sharif medical complexNawaz Sharif will be transferred from the services hospital after his daughter Maryam Nawaz’s bailنوازشریف کو آج شریف میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا جائے
Comments (0)
Add Comment