LAHORE / ISLAMABAD: Former prime minister Nawaz Sharif, who was granted eight-week bail in the Al-Azizia corruption reference on health grounds last week, is likely to leave for London on Sunday (tomorrow) for treatment after the government on Friday decided to remove his name from the no-fly list.
A Sharif family source told Dawn they were making arrangements for Pakistan Muslim League-Nawaz supremo’s travel to London after the family was informed by the Pakistan Tehreek-i-Insaf government that removing his name from the Exit Control List (ECL) was a ‘mere formality’.
چیئرمین نیب کی زیرصدارت آج چھٹی کے روز نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست سے متعلق معاملے پر ہنگامی اجلاس ہوا جس دوران وزارت داخلہ کے خط پر تفصیلی غور کیا گیا اور جواب دے دیا گیاہے ۔
نیب نے سابق وزیراعظم نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے وزارت داخلہ کے خط کا جواب دے دیاہے ۔ وزارت داخلہ کی جانب سے خط میں نیب سے رائے طلب کی گئی ہے ۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ کا خط گزشتہ روز موصول ہوا جس پر آج ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا ۔ اجلاس کے دوران وزارت داخلہ کے خط کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ، پراسیکیوٹر جنرل اور متعلقہ حکام نے خط کے قانونی پہلوﺅں کا جائزہ لیا ۔ نیب کا اپنے جواب میں کہناتھا کہ نوازشریف نیب کے مقدمات میں سزایافتہ ہیں جبکہ وہ ایک کیس میں جسمانی ریمانڈ پر بھی ہیں ، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ضمانت کی مخالف نہیں کی ، نوازشریف کیلئے مشروط ضمانت کی حمایت بھی کی ۔
یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف 16 روز تک سروسز ہسپتال میں زیر علاج رہے جس کے بعد انہیں تین روز قبل ڈسچارج کر دیا گیا اور وہ جاتی امراءمنتقل ہو گئے جہاں شریف میڈیکل کمپلیکس کی جانب سے خصوصی میڈیکل یونٹ لگایا گیاہے ۔ میڈیا میں یہ رپورٹس چل رہی ہیں کہ نوازشریف بیرون ملک علاج کیلئے رضا مند ہو گئے ہیں جس کے بعد ای سی ایل سے نام نکالنے کیلئے درخواست وزارت داخلہ کو دی گئی اور حکومت نے بھی باہر جانے کی اجازت دینے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے ۔
اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ نے نوازشریف کو چوہدری شوگر ملز کیس میں ضمانت دیدی تھی جبکہ العزیزیہ ریفرنس میں بھی نوازشریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ نے منظور کرتے ہوئے 8 ہفتے کیلئے رہا کر نے کا حکم سنایا ۔نوازشریف کی صاحبزادی مریم نوازشریف بھی چوہدری شوگر ملز کیس میں ضمانت پر ہیں تاہم وہ نوازشریف کے ساتھ بیرون ملک نہیں جا سکیں گی کیونکہ ان کا پاسپورٹ عدالت میں جمع ہے ۔بیرون ملک علاج کیلئے شہبازشریف اپنے بڑے بھائی نوازشریف کے ساتھ جائیں گے ۔