حکومت نے نیب آرڈیننس1999 اور بے نامی ٹرانزیکشن ایکٹ2017 میں ترمیم کافیصلہ کیا

Nab Ordinance 1999
میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے نیب آرڈیننس 1999 میں ترمیم کا فیصلہ کیا ہے،نیب ترمیم کے مطابق 50 ملین سے زائد کرپشن میں ملوث ملزم کو جیل میں سی کلاس دی جائے گی،ملزم کو انکوائری اورانویسٹی گیشن یاٹرائل کے دوران بھی سی کلاس جیل میں رکھا جائے گا،سی کلاس جیل سے متعلق نیب ترمیمی بل 1999 کے سب سیکشن 10 میں نئی شق شامل کردی گئی،نیب ترمیمی آرڈیننس منظوری کیلئے آج وفاقی کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔

حکومت کا بے نامی ٹرانزیکشن ایکٹ 2017 میں بھی ترمیم کا فیصلہ کیا ہے،بے نامی ٹرانزیکشن ایکٹ میں ”وسل بلور“کی تعریف شامل کردی گئی،بے نامی ٹرانزیکشن ایکٹ کے سیکشن 2 میں شق نمبر31 کا اضافہ کردیاگیا،ترمیم کے مطابق کوئی بھی شخص اینٹی کرپشن قانون کے تحت بے نامی اثاثوں کی نشاندہی کر سکے گا ،وسل بلور نیب ،ایف آئی اے ،اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت شکایت کر سکے گا۔

nab ordinance 1999PM Imran Khantransaction actحکومت نے نیب آرڈیننس1999 اور بے نامی ٹرانزیکشن ایکٹ2017 میں ترمیم کافیصلہ کیا
Comments (0)
Add Comment