وفاقی کابینہ نے سستے گھروں کی تعمیر کیلئے بلاسود قرضوں کی منظوری دیدی

معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ و زارت مواصلات 35ہزار نوجوانوں کو انٹرن شپ دیگی،سستے گھروں کی تعمیر کیلئے پانچ ارب روپے کے بلاسود قرضوں کی منظوری دی گئی ہے۔

وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ کا بینہ اجلاس میں اہم فیصلے ہوئے ہیں، وزارت مواصلات 35ہزار نوجوانوں کو انٹرن شپ دیگی ،ان اقدامات کا مقصد لوگوں کی زندگیوں میں آسانیا ں لاناہے ۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ اجلاس کا 14نکاتی ایجنڈہ تھا ، تمام وزارتوں کو عام آدمی کی زندگی میں آسانیا ں پیدا کرنے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ خسارے اور مہنگائی میں کمی کیلئے اقدامات کو ایجنڈا نمبر ون رکھا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کابینہ کو منڈیوں میں مڈل مین کے خاتمے کے اقدامات سے آگا ہ کیاگیا ہے اور سستے گھروں کی تعمیر کیلئے پانچ ارب روپے کے بلاسود قرضوں کی منظوری دی گئی ہے ،لوگوںکو بلاسودقرضے دیئے جائیں گے۔فردوس عاشق اعوان کا کہناتھا کہ انسدادمنشیات کیلئے”زندگی آپ کے نام“سے ایپ متعارف کرائی جارہی ہے۔وزیراعظم 9 نومبرکوکرتارپورراہداری کاافتتاح کریں گے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت نواز شریف کی بیماری کے حوالے سے سیاست نہیں کررہی ۔ حکومت کو کسی سیاسی مخالف کوزہر دینے کی ضرورت نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی کرپشن ہی سب سے بڑا زہر ہے ، کرپشن سے اداروں کو کھوکھلا کردیا گیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ پریس کانفرنس میں جو زبان استعمال کی گئی اس کی مذمت کرتی ہوں۔

Assistant to the Prime Minister for Information and Broadcastingbila sood qarza scheme 2019Federal ministry approved the production of low budget houses in Bila SoodFirdous Ashiq AwanForeign companies keen to invest in Pakistansays Dr. Firdousوفاقی کابینہ نے سستے گھروں کی تعمیر کیلئے بلاسود قرضوں کی منظوری دیدی
Comments (0)
Add Comment