"شام کے مسئلے پر صرف اس شخصیت سے ہی ڈیل کریں گے” ترک صدر نے اعلان

ترک صدررجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ شام کے مسئلے پر صرف صدر ٹرمپ سے براہ راست ڈیل کریں گے۔

0:00/0:00
Skip in 5
0:00/0:00
Skip in 5

ترک صدررجب طیب اردوان نے غیرملکی ٹی وی کو انٹرویو میں امریکی نائب صدر اور وزیرخارجہ کے ساتھ ملاقات سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ شام کے مسئلے پرمائیک پینس اورمائیک پومپیوسےنہیں ملوں گا، امریکی وفد سے بات نہیں کروں گا، امریکی وفد میں شامل افراد ترک ہم منصبوں سے بات کریں گے۔رجب طیب اردوان نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ یہاں آئیں گے تو میں بات کروں گا، شام کے مسئلے پر صرف صدر ٹرمپ سے براہ راست ڈیل کریں گے جب کہ ترکی کردوں کو دہشت گرد سمجھتا ہے، کرد فورسز کے ترک سرحد کا قریبی علاقہ خالی کرنےتک جنگ بندی ممکن نہیں۔

واضح رہے امریکا کے نائب صدر مائیک پینس اور وزیرخارجہ پومپیو سمیت امریکی وفد آج ترکی جارہا ہے جہاں امریکی وفد ترکی سے شام کے شمالی علاقے میں جنگ بندی کا مطالبہ کرے گا۔

"شام کے مسئلے پر صرف اس شخصیت سے ہی ڈیل کریں گے" ترک صدر نے اعلانRecep Tayyip ErdoğanTrump wrote letter to Erdogan telling him 'don't be a fool'
Comments (0)
Add Comment