کراچی ملک بھر میں سونا ایک بار پھر مہنگا ہو کر ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
کراچی صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں منگل کے روز 1200 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے باعث یہ نئی بلند ترین سطح 83 ہزار 800 روپے پر پہنچ گیا ہے۔ آج 10 گرام سونے کی قیمت میں 1028 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد یہ 71 ہزار 828 روپے کا ہوگیا ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قدر میں کوئی ردو بدل نہیں ہوا اور یہ 1416 ڈالر فی اونس کی سطح پر برقرار ہے۔