وزیر اعظم عمران خان نے وزراءکو آزادی مارچ کے دوران اسلام آباد سے باہر نہ جانے کا پابند کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا پر آزادی مارچ کا بھرپور مقابلہ کیا جائے ،آزادی مارچ سے عدم استحکام پیدا ہوسکتا ہے ۔
نجی نیوز چینل کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت حکومتی اورپارٹی ترجمانوں کااجلاس ہوا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے وزراکوہفتہ اوراتوارکواسلام آبادسے باہرجانے سے روک دیا۔انہوں نے کہا کہ حکومتی اورپارٹی ترجمان آزادی مارچ کے دوران اسلام آبادرہیں۔وزراءمیڈیاپراپنی شرکت یقینی بنائیں۔وزیراعظم نے وزراکی میڈیاپرحکمت عملی سے متعلق اطمینان کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ ذاتی ایجنڈے کےب جائے حکومتی پالیسی کادفاع کیاجائے، حکومتی اقدامات اورپالیسی موثراندازمیں اجاگرکی جائے۔انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ کامیڈیاپربھرپورمقابلہ کیاجائے، اپوزیشن کے آزادی مارچ کے پس پردہ مقاصدبے نقاب کئے جائیں۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ آزادی مارچ سے سیاسی عدم استحکام پیداہوسکتاہے،آزادی مارچ ملک میں عدم استحکام پیداکرنے کامارچ ہے، آزادی مارچ کاپارٹی بیانیہ سے مقابلہ کیاجائے۔انہوں نے کہا کہ ملک معاشی خوشحالی کی جانب بڑھ رہاہے جبکہ کچھ عناصرملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالناچاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کوشش ہے سیاسی معاملہ سیاسی طریقے سے حل ہوجائے ۔