ورلڈ کپ کرکٹ :نیوزی لینڈ نے پاکستان کو110رنزسے ہرادیا

ورلڈ کپ کرکٹ :نیوزی لینڈ نے پاکستان کو110رنزسے ہرادیا
Updated at 2130 PST
پالی کیلے…ورلڈ کپ کرکٹ میں گروپ اے کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کی ورلڈ کپ میں فتوحات کے روکتے ہو ئے اسے 110رنز سے شکست دے دی ہے۔راس ٹیلر کی عمدہ بیٹنگ کے بعد کیوی بولروں نے بھی عمدہ کارکر دگی کا مظاہرہ کیا جبکہ فیلڈروں نے ان کا بھر پور ساتھ دیا اور پاکستان کو بے بس کر تے ہو ئے میگا ایونٹ میں اہم کامیابی حاصل کر لی۔پاکستان کی جانب سے عبدالرزاق62رنزکے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جبکہ عمر اکمل38 اور عمر گل 34رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔پاکستانی بیٹنگ کے دوران ایک موقع بھی ایسا نہیں آیا جب کیوی بولروں اور ٹیم کو کسی پریشانی کا سامنا ہواہو۔پاکستانی بیٹسمین روایتی انداز میں یکے بعد دیگرے آؤٹ ہو تے چلے گئے اورکاغذی شیر ثابت ہو ئے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی نے3جبکہ کائل ملز، نیتھن میک کولم اور اسٹائرس نے2،2وکٹیں حاصل کیں۔جیو سپر نے یہ میچ پالی کیلے سری لنکا سے براہ راست نشر کیا ۔
Comments (0)
Add Comment