راولپنڈی..مانٹرنگ ڈسک…انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سلمان تاثیر قتل کیس میں ممتازقادری کو موت کی سزا سنا دی ۔ مقدمے کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی اور فیصلہ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج پرویز علی شاہ نے سنایا۔ ممتازقادری نے سلمان تاثیر کو 4 جنوری2011 کوفائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔ 14فروری کو انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ملزم پر فرد جرم عائد کی تھی۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم پہلے ہی اپنے جرم کا اقرار کر چکا ہے، کسی کو بھی کسی بنیاد پر قتل کرنے کا حق نہیں دیا جاسکتا۔ |