|
|
سرفراز شاہ قتل کیس، رینجر اہلکار شاہد ظفر کو سزائے موت، بقیہ 6کو عمر قید |
|
|
|
Date : 8/12/2011 |
Updated at 1320 PST |
|
|
کراچی…کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سرفراز شاہ قتل کیس میں ایک ملزم کوسزائے موت اور باقی چھ ملزمان کو عمر قیدکی سزا سنائی ہے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج بشیر احمد کھوسو نے مقدمے کے مرکزی ملزم رینجرز اہلکارشاہد ظفر کو سزائے موت موت اور باقی ملزمان رینجرز اہلکار محمد افضل ، محمد لیاقت، منٹھار علی ،بہاء ْالدین، محمد طارق اور چوکیدار افسر خان کو عمرقید کی سزا سنائی۔ سرفراز شاہ کے بھائی اور مقدمے کے مدعی سالک شاہ نے فیصلے کو قابل اطمینان قرار دیا۔ انسداد دہشتگردی کی عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل سات دن کے اندر داخل کی جاسکتی ہے۔ عدالت نے شاہد ظفرپردو لاکھ اورباقی چھ ملزمان پرایک ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا،یہ جرمانہ سرفرازشاہ کے لواحقین کو ادا کیاجائیگا۔ 45روز بعدانسداددہشتگردی کی عدالت نے سرفرازشاہ قتل کیس کا فیصلہ توسنادیا،وکلاء صفائی کا کہناہے کہ عدالت کے فیصلے کے خلاف اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کیا جائیگا ۔ |