اسد عمر میدان میں آ گئے واضح اعلان کر دیا

”ہاں! میں پنجاب میں ڈی ایف آئی ڈی کے سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کا چیئرمین تھا لیکن ۔“

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )برطانوی اخبار ” ڈیلی میل “ میںصحافی ” ڈیوڈ روز “ کا آرٹیکل شائع ہوا جس میں انہوں نے شہباز شریف پر زلزلہ زدگان کیلئے دی جانے والی برطانوی امداد میں چوری کا الزام عائد کیاجسے پر بعد میں برطانوی حکومت کی جانب سے تردید بھی جاری کی گئی تاہم اس وقت یہ موضو ع پاکستان میں زیر بحث ہے اور اب اسد عمر بھی میدان میں آ گئے ہیں ۔

اپنے دوسرے پیغام میں اسد عمر کا کہناتھا کہ ” اس کو بولتے ہیں سوال گندم جواب چنا ، برطانیہ کا صحافی کہہ رہاہے شریف خاندان نے زلزلہ ریلیف فنڈ سے چوری کی اور جواب مل رہاہے کہ میں سکل فنڈ کا چیئرمین تھا !!یعنی ایک نیا قطری خط ایجاد کرنے کی کوشش ۔“

اسد عمر میدان
Comments (0)
Add Comment