اسلام آباد…آئی ایس آئی کے سربراہ جنرل احمد شجاع پاشا نے کہا ہے کہ آئی ایس آئی دہشت گردی کو ایکسپورٹ نہیں کر رہی اس حوالے سے معاملات محض الزام تراشیاں ہیں،ذرائع کے مطابق انہوں نے یہ بات امریکی بیانات کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کیلئے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس کے شرکاء کو بریفنگ دیتے ہو ئے انہوں نے افغانستان میں حقانی نیٹ ورک کے ذریعے امریکی الزام کو مسترد کردیا۔ جنرل احمد شجاع پاشا نے جب شرکا ء کو یہ بریفنگ دی تو سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ ”کچھ تو ہے جس کی وجہ سے دنیا شور کر رہی ہے”اس سوال پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پر ویز کیانی نے کہا کہ ہم آپ کے تحفظات دور کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محمود خان اچکزئی نے آئی ایس آئی چیف سے کہا کہ آپ چاہیں تو افغانستان میں ایک ماہ کے اندر امن قائم ہو سکتا ہے۔اس سے قبل وزیر اعظم نے شرکا کا شکریہ شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ قومی سلامتی کاتحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، ہم علاقائی صورتحال کے حوالے سے آج اہم موڑپرکھڑے ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو نظرانداز کر کے امریکی حکام کی طرف سے دیئے جانیوالے حالیہ بیانات ہمارلئے حیرت کاباعث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے قومی مفادات کاہرحال میں احترام کیاجائے ، ہم متحدہوکران تمام چیلنجوں کامقابلہ کریں گے، قومی سلامتی ہماری اولین تدرجیح ہے۔ |