گوجرانوالہ 31جنوری( پ ر )ہیپاٹائٹس ایک خطرناک مرض ہے اسکی روک تھام کےلئے ہنگامی اقدامات کئے جائیں یہ بیماری نا قابل علاج نہیں ایک انسان کی جان بچانا پوری انسانیت کو بچانے کے برابر ہے دکھی انسانیت کی خدمت کر کے دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر اسد علی چوہدری نے گوجرانوالہ لیور فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام منعقدہ گیارہویں سالانہ کانفرنس پاکستان سوسائٹی آف ہیپاٹالوجی سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈاکٹر اصغر علی شیخ ،کرنل ڈاکٹر امجد سلامت ،ڈاکٹر محمد افضل بھٹی ،ڈاکٹر آصف جاوید ،ڈاکٹر میاں محمد نعیم ،الحاج سرفرازاحمد تارڑ،شیخ محمد نسیم ،شیخ مراد امین ،گوہر سعید ،عمران اشرف نو روز اختر پھلروان ۔،اظہر اسلم ،کرنل سید احسن اور دیگر ڈاکٹر ز حضرات اور نرسنگ سٹاف نے بھی خطاب کیا اس موقع پر دوا ساز کمپنیوں نے فری میڈیکل کیمپ لگا کر لوگوں کی سکرینگ کی اور ہیپاٹائٹس سی بی کی آگاہی اور بچاﺅ کےلئے پمفلٹ تقسیم کئے ۔انہوں نے کہا کہ کالے یرکان اور دیگر بیماریوں کی عالمیگر تباہی سے بچنے کےلئے ہمیں ڈاکٹروں کی تجاویز پر عمل کرنا ہو گا احتیاط علاج سے بہتر ہے ہم میں سے ہر فرد کو بلا تاخیر اپنا طبی معائنہ کروانا چاہیے ناقص سرنجوں گندے طبی آلات ناقص دوائیوں اور موت بانٹنے والے عطائی حکیموں ڈاکٹروں سے بچنا ہو گا موت کا وقت اٹل ہے مگر جان بوجھ کر خود کشی کرنا جائز نہیں انہوں نے کہاکہ صحت مند معاشرے کا قیام انسانی زندگی کو بچانے اور ویرانوں کو خوشیوں کے گہواروں میں بدلنے کےلئے حکومت پاکستان محکمہ صحت کے ساتھ ساتھ پرائیوٹ ہسپتالوں کا کردار بھی قابل تحسین ہے ۔