گوجرانوالہ7فروری(پ ر)سجادہ نشین آستانہ عالیہ شرقپور شریف الحاج صاحبزادہ میاں محمد ابو بکر شرقپوری نے کہا ہے کہ دہشت گردی ،نفرتوں اور معاشرے میں موجود دیگر برائیوں کے خاتمے اور امن کی بحالی کےلئے اولیا ءکرام کی تعلیمات کو عام کرنا ہو گا جنہوں نے مخلوق خدا کی رہنمائی کےلئے ہر دور میں جہالت و گمراہی کے اندھیروں میں حق و صداقت اور رشد و ہدایت کے چراغ روشن کیے۔مادیت پرستی میں گھرے ہوئے مسلمانوں کےلئے اولیاءکرام کی تعلیمات انکی زندگیوں میں انقلاب لا سکتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آستانہ عالیہ شرقپور شریف میں اعلیٰ حضرت میاں شیر محمد شرقپوری کے دوروزہ سالانہ عرس مبارک کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا دوروہ تقریبات سے الحاج پیر سید عظمت علی شاہ بخاری ،پیر سید میر طیب علی شاہ ،مولانا ڈاکٹر کو کب نوارنی کراچی ،پیر سید فدا حسین شاہ حافظ آبادی ،صاحبزادہ میاں خلیل احمد شرقپوری،پیر سید محمدعرفان شاہ مشہدی،علامہ محمد عبدالتواب صدیقی ،مولانا محمد اکبر نقشبندی،سرفراز احمد تارڑ،ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی،مفتی محمد حسین صدیقی،قاری غلام عباس شرقپوری ،قاری فیض احمد نقشبندی ،پیر سید محمد محفوظ مشہدی ،مفتی غلام نبی جماعتی ،حاجی محمد شفیق کیلانی ،حاجی محمد رفیق چوہدری ،مفتی محمد عبدالکریم نقشبندی اور دیگر نے خطاب کیا ۔صاحبزادہ میاں محمد ابو بکر شرقپوری نے کہا کہ امریکہ دنیا میں بے گناہ انسانوں کا قتل عام کر کے دہشت گری کو فروغ دے رہا ہے استعماری قوتوں نے مسلمانوں کے خلاف دہرا معیار اختیار کر رکھا ہے سرعام قتل کے ملزم ریمنڈ کی رہائی کے مطالبے نے امریکہ کا چہرہ بے نقاب کر دیا ہے حکوت امریکہ سامنے ڈٹ جائے تو قوم اسکی حمائت کرے گی ۔
گوجرانوالہ7فروری(پ ر)بزم نقشبندیہ ،کیلانیہ کے زیر اہتمام 9فروری بروز بدھ بعد نماز مغرب جامعہ مفتاح القرآن صغرات البنات محلہ محبوب حق حافظ آباد روڈ میں محفل میلاد منعقد ہو گی جس میں پیر سید عظمت علی شاہ بخاری ،مفتی محمد حسین صدیقی،مولانا محمد اکبر نقشبندی،حافظ قاری خالد محمود کیلانی،صوفی محمد عبدالرشید ،صوفی طارق شکیل کیلانی،صوفی خالد جمیل،قاری محمد اکرام اللہ ،قاری محمد انعام اللہ اور دیگر خطاب کریںگے ۔