کوٹری بیراج پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب، پانی کی آمد8لاکھ کیوسک ہوگئی

کوٹری بیراج پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب، پانی کی آمد8لاکھ کیوسک ہوگئی

حیدرآباد…کوٹری بیراج پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کی آمد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔محکمہ آبپاشی کے ذرائع کے مطابق کوٹری بیراج پر پانی کی آمد7لاکھ99ہزار2سو4کیوسک اور اخراج7لاکھ74ہزار9سو99 کیوسک ہے ، ذرائع کے مطابق گڈو اور سکھر بیراجوں پر بھی انتہائی اونچے درجے کے سیلاب ہے۔ گڈو بیراج پر پانی کی آمد8لاکھ28ہزار7سو57اور اخراج8لاکھ22ہزار6 سو77 کیوسک ہے ، سکھر بیراج پر پانی کی آمد9لاکھ15ہزار8سو92 کیوسک اور اخراج8لاکھ84 ہزار8سو22کیوسک ہے ۔

urdusky
Comments (0)
Add Comment