بدین …مسلم لیگ نون کے قائد میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ کسی کوکراچی کاامن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔بدین میں شہیدفاضل راہو کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ پاکستان میں کسی کیلئے کوئی نوگوایریانہیں ہوناچاہیے۔کسی کوبھی پاکستان کاامن بربادکرنے کی اجازت نہیں دینگے۔ نواز شریف کاکہناتھاکہ وہ جانتے ہیں کراچی کی بدامنی میں کون لوگ ملوث ہیں۔شہر میں گولیاں چلتی ہیں لوگوں کوقتل کیاجارہاہے۔ انھوں نے اپنے دورمیں سندھ میں ڈاکوراج ختم کرکے امن قائم کیاتھا،موجودہ حکومت سندھ میں اغوابرائے تاوان کی وارداتوں کوکنٹرول کرے۔انھوں نے کہاکہ پاکستان کسی کی جاگیرنہیں، عوام کی ملکیت ہے۔ظلم کاراستہ روکنے کیلئے عوام اٹھ کھڑے ہوں۔نون لیگ کے قائد کاکہناتھاوہ عوام کے مینڈیٹ پرشب خون نہیں مارنے دیںے، ان کاانقلاب غربت سے خوشحالی تک کاسفرہے۔بوریوں میں لاشیں ملنے، بچوں کے ہاتھوں میں کلاشنکوف دینے والا نہیں۔انھوں نے کہا کہ میثاق جمہوریت کے ایک،2نکات کے علاوہ کسی چیزپرعمل نہیں ہوا، وزیراعظم سے کہا ہے کہ ہماراایجنڈاقبول کریں۔ حکومت سے کرپشن کے خاتمے کامطالبہ کیا ہے ۔بدعنوان اوراسکینڈلزمیں ملوث افرادکی برطرفی عوام کامطالبہ ہے،ان کاکہنا تھابینظیربھٹوکے قاتلوں کوآج تک کٹہرے میں نہیں لایاجاسکا۔