کراچی وزیراعظم عمران خان امریکہ کا کامیاب دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے گزشتہ شب اسلام آباد ایئر پورٹ پر کارکنوں سے خطاب بھی کیا لیکن یہاں قابل امر ذکر یہ ہے کہ آج صبح کاروبار کا آغاز ہوا تو اوپن مارکیٹ اور انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 18 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 160 روپے 60 پیسے پر فروخت ہو رہاہے جبکہ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں 10 پیسے کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 160 روپے 80 پیسے پر ٹریڈ ہو رہاہے ۔ سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ہی اچھی خبریں موصول نہیں ہو رہی اور مندی کا رجحان پیدا ہو گیاہے ۔ 100 انڈیکس میں 214 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد انڈیکس 32 ہزار 187 کی سطح پر پہنچ گیاہے ۔