پنجاب میں افطار پارٹیوں،عید تقریبات پر پابندی لگادی، شہباز شریف

پنجاب میں افطار پارٹیوں،عید تقریبات پر پابندی لگادی، شہباز شریف

لاہور….پنجاب میں افطار پارٹیوں اور عید تقریبات پر پابندی لگادی گئی ہے۔ اس بات کا اعلان وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کابینہ اجلاس کے بعد ایک پریس بریفنگ میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب کی تباہ کاریوں کا تخمینہ 80 ارب روپے لگا یا گیا ہے جس کے لئے حکومت پنجاب اپنے ترقیاتی اوریر ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی کررہی ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ایوان وزیر اعلیٰ لاھور میں پنجاب کابینہ کی میٹنگ کے بعد میڈیا کو بریفنگ دے رہے تھے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کاکہنا تھا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں حکومت پنجاب ان تمام کاشت کاروں کو جن کی فصلیں تباہ ہوئی ہیں بیج اور کھادیں مفت فراہم کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ متاثرین سیلاب کوامداد اوربحالی کے کاموں کے لئے آئندہ چند روز میں نئے ٹیکس لگانے کی ہدایت کرے گی جن پر مشاورت کا عمل شروع کیا جاچکا ہے ۔وزیر اعلیٰ کاکہناتھا کہ یہ ٹیکس ان صاحب ثروت اور مخیر حضرات پر لگا یا جائے گا جو اسے برداشت کرنے کی سکت رکھے ہونگے ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ انہوں نے وزیر اعظم یوسف رضاگیلانی سے بات کرکے انہیں کہا ہے کہ جس صوبے مین جتنا زیادہ نقصان پہنچا ہے اسے اسی تناسب سے امداد دی جائے ۔

urduskyسیلاب کی تباہ کاریو
Comments (0)
Add Comment