کوہاٹ . . . درہ آدم خیل کی مسجد میں خودکش حملے میں جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد95 ہوگئی ہے۔خود کش دھماکا گزشتہ روز نیم قبائلی علاقہ درہ آدم خیل میں اس وقت ہوا جب اخوروال کے گاؤں اٹاری وال کی مسجد ولی محمد میں نمازجمعہ ادا کی جا رہی تھی۔پولیٹیکل انتظامیہ ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد95 ہوگئی ہے اور اب تک اخوڑ وال میں80 افراد کی تدفین کردی گئی ہے۔ اس موقع پر انتہائی رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے اور علاقہ کی فضا سوگوار ہے۔ تدفین کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں