وسطی کرم میں جرگے کے دوران دھماکا،7افراد جاں بحق

وسطی کرم میں جرگے کے دوران دھماکا،7افراد جاں بحق

کرم ایجنسی . . . وسطی کرم میں جرگے کے دوران ہونے والے دھماکے میں سات افراد جاں بحق اورمتعددزخمی ہوگئے ۔ذرائع کے مطابق وسطی کرم کے علاقے خومچہ میں اسکول ملکیت کے تنازع پر قبائلی جرگہ جاری تھاکہ اسی دوران زوردار دھماکا ہوگیا۔دھماکے میں مقامی اسکول ٹیچر اور جرگہ رکن شعبان علی سمیت سات افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ہلاک افراد کی لاشیں پارہ چنار پہنچا دی گئی ہیں۔دوسری طرف لوئر کرم ایجنسی کے علاقے شل گایزیان میں سیکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے بڑے مرکز کو تباہ کرکے وہاں موجود چارشدت پسندوں کو گرفتارکرلیا۔
جنگ نیوز

urdusky
Comments (0)
Add Comment