میچ فکسنگ الزامات،محمد آصف کو بھارتی فلم سے نکال دیا گیا
ممبئی . . . حال ہی میں میچ فکسنگ کے الزامات سامنے آنے کے بعدپاکستانی فاسٹ بولر محمد آصف کو بھارتی فلم سے نکال دیا گیا۔پاکستانی کرکٹر محمد آصف کو ملیالم زبان میں بننے والی بالی ووڈ کی ایک فلم میں مرکزی کردار دیا گیا تھا۔بھارتی اخبار کے مطابق فلم کے ڈائریکٹر کیتھاپرم دمودرن نمبوتھری نے کہا ہے کہ پاکستانی فاسٹ بولر پر میچ فکسنگ اور اسپاٹ فکسنگ کے شرمناک الزامات کے بعد میرے پاس نئے ہیرو کی تلاش کے سوا کوئی راستہ نہیں رہ گیا تھا۔ایک اور اخبار کے مطابق فلم کی شوٹنگ آئندہ ماہ شروع ہوگی اور ڈائریکٹر نے محمد آصف کی جگہ کسی اور پاکستانی کرکٹر کی تلاش شروع کردی ہے۔فلم کے ہیرو کو ریاست کیرالہ میں ایک پاکستانی کوچ کا کردار دیا گیا ہے۔