لندن: کرکٹ فراڈ میں ایک گرفتار | Match fixing pakistan vs England Lords test | match Fixing Video

لندن میں پولیس نے ایک شخص کوگرفتار ہے جو مبینہ طور پر پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چوتھے ٹیسٹ کے دوران شرطیں لگانے کے ایک فراڈ میں ملوث پایا گیا ہے۔

بی بی سی نیوز کے مطابق یہ گرفتاری برطانوی اخبار نیوز آف دی ورلڈ کے اس الزام کے بعد عمل میں آئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو خفیہ طور پر پیسے دیے گئے تاکہ وہ دانستہ طور پر لارڈز میں جاری چوتھے ٹیسٹ کے دوران نو بالز کرائیں۔ادھر آئی سی سی کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا جبکہ لارڈز میں جاری ٹیسٹ میں چوتھے دن کا کھیل معمول کے مطابق ہوگا۔نیوز آف دی ورلڈ نے دعوٰی کیا ہے کہ اس کے ایک نمائندے نے ڈیڑھ لاکھ پونڈ اس شخص کو دیے جس نے اسے یقین دلایا کہ پاکستانی بولر چوتھے ٹیسٹ میچ کے دوران پہلے سے مخصوص مواقع پر نو بالز کرائیں گے۔
پاکستان ٹیم کے مینیجر کا کہنا ہے کہ ٹیم کے ارکان نے اپنے ہوٹل میں پولیس سے بات کی ہے۔ پاکستان ٹیم کے مینیجر یاور سعید نے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا ’ہم ان الزامات کا علم ہے اور سکاٹ لینڈ یارڈ کی پولیس ہمارے ساتھ ہوٹل میں ہے اور ہم ان سے تعاون کر رہے ہیں۔‘
نیوز آف دی ورلڈ نے دعوٰی کیا ہے کہ اس کے ایک نمائندے نے ڈیڑھ لاکھ پونڈ اس شخص کو دیے جس نے اسے یقین دلایا کہ پاکستانی بولر چوتھے ٹیسٹ میچ کے دوران پہلے سے مخصوص مواقع پر نو بالز کرائیں گے۔
انھوں نے کہا کہ وہ ان الزامات سے حیران رہ گئے ہیں اور وہ کھلاڑی بھی جن سے انھوں نے بات کی ہے۔=
نیوز آف دی ورلڈ کا کہنا ہے کہ اس کی رپورٹنگ ٹیم کے ارکان نے مشرقی بعید کے کاروباری حضرات کا روپ دھار کر ایک شخص کو پیسے دیے جس نے انھیں دوسرے دن کے کھیل کے بارے میں ٹھیک ٹھیک معلومات فراہم کیں۔
بی بی سی کے نمائندے اینڈی سوئس نے کہا کہ ان الزامات کا تعلق بظاہر بہت غیر ضروری معاملات سے ہے جو بہت سے لوگوں کو بہت غیر اہم اور معمولی نظر آتے ہیں لیکن یہ معمولی معلومات کھیل پر شرطیں لگانے والوں کے لیے بہت اہم اور بہت فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ شرطیں لگانے والے بہت ہی معمولی سی باتوں پر بھی سینکڑوں اور ہزاروں ڈالر کی شرطیں لگاتے ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ ایمانداری کرکٹ کے کھیل کا خاصہ رہا ہے اور اس طرح کے الزامات کھیل کے لیے بدنامی کا باعث بن سکتے ہیں۔
کسی کھلاڑی کو اس واقعے کے حوالے سے گرفتار نہیں کیا گیا ہے اور لارڈز ٹیسٹ کے چوتھے دن کا کھیل معمول کے مطابق ہوگا۔
آئی سی سی
بین الاقوامی کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آئی سی سی، انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کو لندن کی میٹروپولیٹن پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بک میکرز کو نقصان پہنچانے کی سازش کرنے کے الزام میں پینتس سالہ شخص کی گرفتاری کے بعد تحقیقات جاری ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ آئی سی سی، دونوں کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی کا انسدادِ رشوت ستانی یونٹ ان تحقیقات میں مکمل تعاون کرے گا۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کسی کھلاڑی کو اس واقعے کے حوالے سے گرفتار نہیں کیا گیا ہے اور لارڈز ٹیسٹ کے چوتھے دن کا کھیل معمول کے مطابق ہوگا۔
آئی سی سی کا یہ بھی کہنا ہے کہ چونکہ یہ معاملہ پولیس کے پاس ہے اس لیے اب اس پر مزید کوئی تبصرہ نہیں کیا جائے گا۔

urdusky
Comments (0)
Add Comment