لاہور…لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس خواجہ محمد شریف نے توہین رسالت کے قانون میں ترمیم کرنے سے تاحکم ثانی روک دیا۔ عدالت کے روبرو محمد ناصر نامی شہری کی طرف سے درخواست دائر کی گئی تھی جس میں توہین رسالت کے قانون میں ممکنہ ترامیم کے اقدام کو چیلنج کیا گیا تھا،درخواست میں کہا گیا کہ پارلیمنٹ کو اختیار نہیں ہے کہ توہین رسالت کے قانون میں ترمیم کریں لیکن اس امر کی کوشش کی جارہی ہے کہ بین الاقوامی دباؤ کے تحت اس قانون کو تبدیل کردیا جائے کیس کی ابتدائی سماعت کے