لاہور : لاہور میں دو خود کش دھماکے کم از کم 28 افراد جاں بحق 200 زخمی،لشکر جھنگوی العالمی نے ذمہ داری قبول کر لی ۔ دھماکوں کے بعد لاہور شہر میں صورتحال کشیدہ، مشتعل افراد کی توڑ پھوڑ،رینجرز طلب کرلی گئی ہے ۔
لاہور میں کربلا گامے شاہ اور بھاٹی چوک پر یوم حضرت علی کے موقع پر نکلنے والے جلوس میں تین دھماکوں میں اٹھارہ افراد جاں بحق اور ایک سو پچا س سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔ مشتعل افراد کی جانب سے توڑ پھوڑ ، ہنگامہ آرائی اور احتجاج کے نتیجے میں متعدد گاڑیاں اور تھانہ لوئر مال نذر آتش کردیا گیا ہے ۔ پولیس نے مشتعل افراد کو منتشر کر نے لے لئے شیلنگ اور ہوئی فائرنگ کی ۔
واقعہ میں زخمی ہو نے والے افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے ۔ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جلوس میں ہو نے والے دو دھماکے خود کش تھے تاہم ابھی تک سرکاری طور پر اس کی تصدیق نہیں کی گئی ہے ۔ مشعل مظاہرین کی ہنگامہ آرائی کی وجہ سے ریسکیو1122 کے اہلکاروں کو امدادی کارروائیوں میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔
آے آر وائے