لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی میں دہشتگردی کا خطرہ ہے،رپورٹ

لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی میں دہشتگردی کا خطرہ ہے،رپورٹ

اسلام آباد . . . انٹیلی جنس ایجنسیوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خبردار کیا ہے کہ اسلام آباد سے تعلق رکھنے والا ایک شدت پسند گروہ لاہور ،اسلام آباد اور راولپنڈی میں دہشت گردی کی کارروائی کر سکتا ہے۔انٹیلی جنس ایجنسیوں کی جانب سے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کالعدم لشکر جھنگوی سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں کے ایک گروہ نے رمضان المبارک میں اسلام آباد،راولپنڈی اور لاہور میں دہشت گردی کا منصوبہ بنا رکھا ہے ،ایف آئی اے ہیڈکواٹر اسلام آباد،آئی جی اسلام آباد اور ایئرپورٹ کے قریب اہم شخصیات ان دہشت گردوں کی ہٹ لسٹ پر ہیں، مراسلے میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ چوکس رہیں اور اہم شخصیات کی سیکورٹی مزید سخت بنائی جائے۔
جنگ نیوز

urdusky
Comments (0)
Add Comment