قائم مقام چیئرمین نیب اور پراسیکیوٹرجنرل کا تقررغیرقانونی قرار

قائم مقام چیئرمین نیب اور پراسیکیوٹرجنرل کا تقررغیرقانونی قرار

اسلام آباد . . . سپریم کورٹ نے نیب کے قائم مقام چیئرمین جاوید قاضی اور پراسیکیوٹرجنرل عرفان قادر کے تقرر کو غیرقانونی قرار دے دیا ہے۔سپریم کورٹ نے بینک آف پنجاب سے حارث اسٹیل ملز کو قرض دینے کے اسکینڈل سے متعلق زیر سماعت کیس میں قومی احتساب بیورو سے متعلق حکم جاری کیا ہے ،، بینک آف پنجاب کے وکیل نے اس کیس میں نیب کے ان دونوں عہدے داروں کے خلاف درخواست دائر کی تھی ، جس پرفیصلہ جاری کیا گیا۔عدالت نے حکم میں کہاہے کہ عرفان قادر کو فوری طور پر پراسیکیوٹر جنرل نیب کے عہدے سے ہٹادیا جائے۔ عرفانقادر پرحارث ملز کے مالکان سے رقوم لینے کاالزام تھا۔عدالت نے نیب میں جاوید قاضی کو قائم مقام چیئرمین بنانے کے عمل کو بھی غیر قانونی قرار دیتے ہوئے حکم دیا ہے کہ ایک ماہ میں مستقل چیئرمین کاتقررکیاجائے۔ این آر او کو کالعدم قرار دیئے جانے کے بعد اس وقت کے چیئرمین نیب نوید احسن نے استعفٰی دے دیا تھا اور اس کے بعد سے مستقل چیئرمین کا عہدہ خالی ہے۔

urdusky
Comments (0)
Add Comment