کراچی (عبدالماجد بھٹی /اسٹاف رپورٹر) گزشتہ ماہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے اختتام پر قومی ٹیم کے سیکورٹی آفیسر کرنل (ر)نجم کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔ یہ فیصلہ اسپاٹ فکسنگ میں ناکامی کے بعد کیا گیا تھا۔ تاہم کرنل (ر) نجم اثرورسوخ استعمال کرکے ایک بار پھر پاکستانی ٹیم کے ہمراہ متحدہ عرب امارات جانے میں کامیاب ہوگئے۔ 7/اکتوبر کو پی سی بی نے متحدہ عرب امارات میں جنوبی افریقا کی سیریز کے لئے 15 کھلاڑیوں اور 8 آفیشلز کا اعلان کیا تھا۔ تاہم قومی ٹیم کی روانگی سے قبل دو کھلاڑیوں وہاب ریاض اورشاہ زیب حسن کے علاوہ کرنل (ر) نجم کو متحدہ عرب امارات جانے والی ٹیم میں جگہ مل گئی۔ پی سی بی نے اس سال کے آغاز میں کرنل نجم اور کرنل وسیم کا تقرر پی سی بی میں سیکورٹی افسران کے طور پر کیا تھا۔ کرنل نجم نے پاکستان ٹیم کے ہمراہ پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے ویسٹ انڈیز کا دورہ کیا تھا۔ انگلینڈ میں سلمان بٹ، محمد عامر اور محمد آصف پر اسپاٹ فکسنگ کے الزامات آنے کے بعد یہ انکشاف ہوا کہ دورے میں غیر متعلقہ افراد لگاتار پاکستان ٹیم کے ہوٹل کے کمروں میں آجارہے تھے۔ لیکن کرنل نجم انہیں کمروں میں جانے سے روکنے میں ناکام رہے۔ وطن واپسی پر کرنل نجم کو فارغ کرکے انہیں ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی کے سیکورٹی انتظامات کا ذمہ دار مقرر کیا گیا تھا۔ تاہم کرنل نجم نے چیئرمین اعجاز بٹ کو ٹیلیفون کرانے کے بعد خاموشی سے قومی ٹیم میں جگہ حاصل کرلی۔ وہ ہفتے کو علی الصبح خاموشی سے ابوظبی روانہ ہوگئے۔ پی سی بی نے دورہ امارات کے لئے جس ٹیم انتظامیہ کا اعلان کیا تھا اس میں کوچ وقار یونس، منیجر انتخاب عالم، فزیو تھراپسٹ فیصل حیات، ٹرینر صبور احمد، اسسٹنٹ منیجر شاہد اسلم، انالسٹ طلحہ بٹ اور مساجر محمد اختر شامل ہیں۔ پی سی بی کے ایک اور سیکورٹی منیجر کرنل وسیم قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے دوران ایک ناخوشگوار واقعے میں ملوث پائے گئے تھے۔ لاہور کے اسپورٹس جرنلسٹ بھی ان سے ناراض ہیں۔ دریں اثناء پی سی بی کے افسران کی بڑی تعداد بھی متحدہ عرب امارات پہنچ چکی ہے۔ چیئرمین اعجاز بٹ کے علاوہ نصف درجن افسران ہوم سیریز کی آڑ میں متحدہ عرب امارات یاترا پر ہیں۔ ان میں سے کچھ افسران ون ڈے سیریز کے بعد وطن آجائیں گے۔ متحدہ عرب امارات جہاں کی سیکورٹی کے لئے مقامی آرگنائزرز نے سیکورٹی کمپنی کی خدمات حاصل کررکھی ہیں۔ پاکستان ٹیم کے سیکورٹی افسر بھی کھلاڑیوں پر پہرہ دیں گے۔
|
kia yahan comments mai Urdu support nai ki ja sakti?
Hello everybody, hope to know eachother better in near future :)
bilety lotnicze
Nice to see you back. And again by having an interesting post. financial help
You nicely summed up the issue. I would add that this doesn’t exactly concenplate often. xD Anyway, good post…