صومالیہ میں شدت پسندوں کا حملہ،15ارکان پارلیمنٹ ہلاک

صومالیہ میں شدت پسندوں کا حملہ،15ارکان پارلیمنٹ ہلاک

موغادیشو . . . صومالیہ کے ایک ہوٹل پر شدت پسندوں نے حملہ کرکے وہاں موجود 15 ارکان پارلیمنٹ کو ہلاک کردیا۔ پولیس کے مطابق حملہ موغا دیشو میں صدارتی محل کے قریب واقع ہوٹل میں کیا گیا ۔ہوٹل کے ملازمین کے مطابق حملہ آوروں میں ایک خودکش تھا جس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا ۔رکن پارلیمنٹ محمد حسن کے مطابق شدت پسند 15 اراکین پارلیمنٹ کو ہلاک کر چکے ہیں اور ان کو پکڑنے کے لیے پولیس ہوٹل کی عمارت میں داخل ہوگئی ہے ۔فوری طور پر کسی حملہ آور کی ہلاکت یا گرفتاری کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔
آن لائن نیوز

urdusky
Comments (0)
Add Comment