اسلام آباد…صدر آصف علی زرداری نے وزرا کے استعفے منظور کر لیے ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر نے تمام وزرائے مملکت اور وزرا یا وزرائے مملکت کے مساوی عہدوں کے حامل افراد کے استعفے بھی منظور کر لیے ہیں ۔تمام وزرا نے بدھ کے روز کابینہ اجلاس میں وزیر اعظم کو استعفے دے دیئے تھے ، نئی کابینہ کے ارکان کی تقریب حلف برداری کل شام ایوان صدر میں ہو گی ۔
بشکریہ جنگ |