سابق ایس ایچ اورانا الیاس بیرون ملک فرار

سیالکوٹ : سانحہ سیالکوٹ کا ملزم سابق ایس ایچ او رانا الیاس بیرون ملک فرار ہوگیا ہے سپریم کورٹ نے ملزم کو آج ہر حالت میں عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔
ذرائع کے مطابق ملزم رانا الیاس کوئٹہ کے راستے ایران فرار ہوگیا ہے۔ عدالت عظمی نے ملزم رانا الیاس کو آج عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا تاہم سیالکوٹ پولیس اپنے پیٹی بند بھائی رانا الیاس کو گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی ۔
پولیس نے ملزم کے چند دوستوں اور عزیزواقارب کو حراست میں لے لیا ہے۔ واضح رہے ملزم رانا الیاس پولیس حراست سے فرار ہوا تھا ۔

urdusky
Comments (0)
Add Comment