رانی مکھرجی کی شادی متوقع طور پر نومبر میں انجام پانے والی ہے
ممبئی…سی ایم ڈی…شوبز کی دنیا سے تعلق رکھنے والی شخصیات سے جڑی ہر چھوٹی بڑی بات ناصرف ان کے مداحوں بلکہ دوستوں کے لیے بھی بہت اہمیت رکھتی ہے لیکن ان شخصیات کی شادی کا ارادہ،کب اور کس سے ہوگی کے جوابات جاننے کے بارے میں تجسّس ہمیشہ برقرار رہتا ہے۔رانی مکھرجی کے قریبی ذرائع سے ان کی شادی کے ارادوں کی خبر بھی بلاآخر میڈیا کی زینت بن گئی ہے۔سامنے آنے والی تازہ ترین خبروں کے مطابق رانی مکھرجی کی شادی متوقع طور پر رواں سال نومبر میں انجام پائے گی ۔اس سلسلے میں شادی کی تقریبات کا آغاز اکتوبر میں مکھرجی خاندان کی روایتی درگا پوجا سے ہوگا۔اب دیکھنا یہ ہے کہ اس بار رانی کی شادی کی اطلاعات اصلی ہیں یاپہلے کئی بار کی طرح اس بار بھی یہ ان کے بارے میں اڑائی گئی افواہوں کا حصہ ہے۔