روٹرڈم … سوئیڈن کے رابن سوڈرلنگ اور چیک ری پبلک کے ٹامس برڈخ نے ورلڈ ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ روٹرڈم میں جاری ایونٹ میں ٹاپ سیڈ رابن سوڈرلنگ نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد جرمنی کے فلپ کوہلشرائبر کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی، ان کی جیت کا اسکور چھ تین، پانچ سات اور سات چھ رہا، عالمی نمبر 7 ٹومس برڈخ نے بھی روس کے دمیتری ٹرسنوو کو ہرا کر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی، روس کے میخائل یوزہنی، کرویشیا کے ایون لوبی چچ اور قبرص کے مارکوس بغداطیس بھی کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ |