جھنگ میں جیو لری کی دکان میں ڈکیتی کی واردات کے دواران مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص سمیت مختلف واقعات میں پانچ افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔تفصیلات کے مطابق جھنگ ریل بازار میں واقع مقامی جیولر کی دکان پر موٹر سائیکل پر سوار تین نقاب پوش ڈاکو آگئے اور لاکھوں روپے کا سونا لوٹ کر فرار ہو نے لگے تودکان کے مالک شیخ فیاض نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا جسے ریسکیو 1122۔کے عملہ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچایا لیکن وہ جاں بر نہ ہو سکا۔جس پر انجمن تاجران کی طرف سے فوری شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی اور احتجاجی جلوس نکالا گیا۔دوسرے واقعہ میں احمد پور سیال کے علاقے 3/6۔ایل میں گھریلو جھگڑے پر ایک شخص سخی والایت نے فائرنگ کر کے اپنے سگے بھائی محمد الیس کو قتل کر دیا۔تیسرا واقعہ موچیوالہ کے علاقے 262۔بھوجو آنہ میں پیش آیا جس میں لین لین کے سلسلہ میں دو افراد عابد حسین اور ذوالفقار نے فائرنگ کر کے ایک شخص سلطان احمد کو قتل کر لیا ۔ تھانہ مسن کے علاقے چک درزی میں چوتھے واقعہ کے دوران اراضی کے تنازعہ پر چار مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص سکندر حیات کو قتل کر دیا۔جبکہ پانچویں واقعہ میں ٹوبہ روڈ نیو بائی پاس کے قریب کار نمبری ای ایس ای 7677۔ اور ٹرک نمبری 2796۔پی کے تصادم میں کار ڈرائیور شاکر شدید زخمی ہو گیا جسے ریسکیو 1122۔کے عملہ نے ہسپتال پہنچایا لیکن وہ جاں بحق ہو گیاپولیس نے ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی ہیں