کوئٹہ : القدس ریلی میں خودکش دھماکا،54سے زائد افراد جاں بحق
کوئٹہ …کوئٹہ کے میزان چوک پر یوم القدس ریلی میں خودکش دھماکے سے54 افراد جاں بحق اور80 سے زائد زخمی ہوگئے ۔ واقعے کے بعد مشتعل افراد نے ہنگامہ آرائی کی اور پانچ گاڑیوں کو آگ لگادی .پولیس اور عینی شاہدین کے مطابق امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے تحت یوم القدس ریلی کے شرکا میزان چوک پہنچے تو دھماکا ہوگیا ۔ اسپتال ذرائع کے مطابق دھماکے اور فائرنگ سے54 افراد جاں بحق اور80 سے زائد زخمی ہوئے ۔ زخمیوں میں جیونیوز کے کیمرہ مین عمران مختار اور سات صحافی بھی شامل ہیں۔ لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال ، بولان میڈیکل کمپلیکس اسپتال اور کمبائنڈ ملٹری اسپتال پہنچایا گیا ۔ سی ایم ایچ میں34 لاشیں ، سول اسپتال میں10 اور بولان میڈیکل کمپلیکس اسپتال میں6 لاشیں لائی گئیں ۔ کوئٹہ کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ۔ دھماکے کے بعد مشتعل افرادسول اسپتال پہنچ گئے اور وہاں شدید فائرنگ اور ہنگامہ آرائی کی جس سے زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔دھماکے کے بعد مشتعل افراد نے میزان چوک میں بھی توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کی کوشش کی ۔ بعد میں شہر کے مختلف علاقوں میں پانچ گاڑیوں کو بھی آگ لگادی ۔ شہر میں خوف و ہراس کا ماحول ہے ۔ جناح روڈ سمیت کئی علاقوں میں دکانیں بند کردی گئی ہیں ۔ آئی جی پولیس بلوچستان ملک محمد اقبال کے مطابق دھماکا خودکش تھا اور مزید تحقیقات جاری ہیں ۔ حملہ آور کا سر پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے ۔ آئی جی کاکہنا ہے کہ یوم القدس ریلی کے موقع پر سیکیورٹی کے مناسب انتظامات کئے گئے تھے ۔
اے آر وائے
اسلام آباد کے زون فور کی غیر قانونی آبادیوں کو گرا دیا جائے،چیف جسٹس
اسلام آباد . . . چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے اسلام آبادکی راول ڈیم جھیل میں آلودگی کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دئے ہیں کہ قانون کا یکساں نفاذ نہ ہو تو مسائل پیدا ہوتے ہیں ۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں ازخودنوٹس کیس کی سماعت کے دوران بنچ کے رکن جسٹس خلیل الرحمن رمدے نے ریمارکس دئے کہ اس ڈیم کی جھیل میں سیوریج کا 50 لاکھ گیلن پانی روزانہ شامل ہورہا ہے اس کا ذمہ دار کون ہے ،، چیف جسٹس جسٹس افتخارمحمد نے ریمارکس دیئے کہ جھیل کو آلودہ کرنے والی زون فورکی غیر قانونی آبادیاں ختم ہونی چاہئیں۔ عدالت نے مقدمہ کی مزید سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے پنجاب حکومت کوہدایت کی کہ راول پنڈی میں ماحولیاتی ٹربیونل میں ممبر کا تقرر تین دن میں کیاجائے۔
مردان:احمدیوں کی عباتگاہ کے قریب بمبار نے خود کو اڑا لیا
مردان . . . مردان میں مسلم آباد کینال روڈ پر احمدیوں کی عبادت گاہ پر خود کش حملہ میں ایک شخص ہلاک جبکہ حملہ آور بھی مارا گیا۔پولیس کے مطابق خود کش حملہ احمدیوں کی عبادت گاہ کے باہر کیا گیا۔ جس میں ایک شخص ہلاک اور چار افراد زخمی ہوئے۔ جبکہ حملہ آور بھی خود کش حملہ میں مارا گیا۔ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اسپتال زرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت تسلی بخش ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق خود کش حملہ آور نے عبادت گاہ میں گھسنے کی کوشش کی۔ تاہم سیکیورٹی گارڈ نے حملہ آور پر فائرنگ کی۔ جس سے حملہ آور زخمی بھی ہوا۔ تاہم حملے آور نے زخمی حالت میں خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکا اتنا زوردار تھا کہ اس کی اواز دور دور تک سنی گئی۔ عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ دھماکے سے حملہ آور کے اعضا عبادت گاہ کے اندر بھی گرے۔
قومی اسمبلی :ن لیگ اورایم کیوایم کے درمیان تلخ جملوں کاتبادلہ
اسلام آباد . . . قومی اسمبلی میں مسلم لیگ نون اور متحدہ قومی موومنٹ کے ارکان کے درمیان تلخ جملوں کاتبادلہ ہوا،،اپوزیشن لیڈرچودھری نثارنے کہاہے کہ انہوں نے آرمی چیف کی دعوت پران سے ملاقات کی لیکن یہ غیر سیاسی تھی ۔ایوان میں اظہارخیال کرتے ہوئے چودھری نثارکاکہناتھاکہ مارشل لا کی حمایت میں الطاف حسین کے بیان کافوری نوٹس لیاجائے، نظام بدلنا ہے تو اس کا طریقہ ، یہ ایوان ہے۔ چودھری نثار نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ الطاف حسین کو بلوائیں اور تمام سیاسی قیادت مل کر سیلاب متاثرین کے لئے مدد مانگے، ان کی تقریرکے دوران مسلم لیگ ن کے ارکان نے ایم کیو ایم کے خلاف نعرے بازی کی جبکہ پیپلزپارٹی کے بعض ارکان نے تالیاں بجا کران کی تقریرکوسراہا،، بعدمیں ڈاکٹر فاروق ستارنے اپنے خطاب میں کہاکہ چودھری نثار نے متاثرین سیلاب کے زخموں پر نمک چھڑکا، غریب اور متوسط طبقے کی جانب سے انقلاب کی نوید سنائی دے رہی ہے،جنوبی پنجاب اور سیلاب متاثرین کو تخت لاہور سے جلد ہمیشہ کے لئے نجات دلائی جائے گی۔اسمبلی اجلاس سے پہلے بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ اجلاس آج اور کل جاری رہے گا، جس میں صرف سیلاب صورت حال پر بحث ہوگی، بعد میں قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو حکومت کی طرف سے سیلاب کی تباہ کاریوں پر بحث کی پیش کردہ تحریک کی متفقہ منظوری دی گئی۔
سانحہ لاہور،کالعدم تنظیم کے ملوث ہونے کے ثبوت نہیں ملے،اسلم ترین
لاہور . . . سی سی پی او لاہور اسلم ترین کا کہنا ہے کہ لاہور دھماکوں میں ابھی کسی کالعدم تنظیم کے ملوث ہونے کے ثبوت نہیں ملے تاہم ہمسایہ ملک کے ملوث ہونے کے امکانات کورد نہیں کیا جا سکتا ۔ٹھوکر نیازبیگ لاہور میں سیلاب زدگان کیلیے امدادی سامان بھجوانے کے موقعے پرمیڈیا سے گفت گو میں سی سی پی او کا کہنا تھا کہ بھاٹی گیٹ اور داتا صاحب میں دھماکوں کی تفتیش جاری ہے اوربہت جلد کام یابی ملے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اس وقت حالت جنگ میں ہے،دھماکوں کے تانے بانے پڑوسی ملک سے جاملتے ہیں کیونکہ دہشت گرد تنظیموں کوبھارت کی جانب سے مالی امداد دی جارہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ لاہور پولیس نے سیلاب زدگان کیلئے ایک کروڑ روپے سے زائد فنڈ اکٹھا کیا جس سے اشیائے خورد نوش اوردیگرسامان کے 33 ٹرک بھجوائے گئے ہیں
شہداد کوٹ کے سیلابی ریلے سے خیرپور ناتھن شاہ میں پانی ہی پانی
لاڑکانہ . . . ملک بھر میں تباہی مچانے والا سیلاب سندھ میں لاکھوں لوگوں کو بے گھر کررہاہے۔تحصیل خیرپورناتھن شاہ سے ملحقہ قومی شاہراہ کا آٹھ کلومیٹرحصہ ڈوب گیا،۔ٹھٹھہ کی تحصیل جاتی مکمل زیرآب آجانے کے بعد پاک آرمی کا ریسکیوآپریشن جاری ہے۔سیلابی پانی سے دادو کی تحصیل خیرپور ناتھن شاہ سے ملحقہ قومی شاہراہ آٹھ کلومیٹر تک زیر آب آگئی ہے ۔جس سے تین سو سے زاید دیہات زیر آب آگئے ہیں ۔ گاؤں جگشی کے مقام پر ایم این وی ڈرین میں ایک اور مقام پر چالیس فٹ چوڑا شگاف پڑگیاہے۔جوہی برانچ میں گذشتہ روز کٹ لگائے جانے کے بعد پانی گاؤں ٹھرری جادوشہید میں داخل ہوگیا ہے۔تین روز قبل محبت فقیر شاہ کی ایم این وی ڈرین میں پڑنے والے شگاف کا پانی جوہی شہر کے قریب پہنچ رہاہے۔ضلع قمبر شہدادکوٹ کے علاقے وارہ اورنصیرآباد کے شہروں کو بدستور سیلاب کا خطرہ برقرارہے ان شہروں کو سیلاب سے بچانے کے لئے میرواہ کینال اورانڈس ہائی وے پر الگ الگ حفاظی بند تعمیر کئے گئے ہیں جن پر پانی کادباؤ بڑھتاجارہاہے ۔خیرپورناتھن شاہ کے قریب ریجھ پور،مرادچانڈیو،،لندھان کے دیہاتوں کے قریب تین مقامات پر شگاف پڑنے سے رات گئے انڈس ہائی وے کا چار کلومیٹر کاحصہ زیر آب آچکاہے اور اس مقام پر تین سے چار فٹ پانی کھڑا ہے۔۔جس کے باعث لاڑکانہ اورکراچی کے درمیان ٹریفک معطل ہے۔اورتمام مسافرکوچ نے اپنی سروس بند کردی ہے۔سیلابی ریلے کے نتیجے میں ٹھٹھہ کی تحصیل جاتی مکمل زیرآب آچکی ہے اور پھنسے ہوئے ہوئے لوگوں کو نکالنے کے لئے پاک آرمی کا ریسکیوآپریشن جاری ہے ۔آٹھ دن قبل ایم ایس بند میں پڑنے والا شگاف مزید چوڑا ہوگیا اور پانی چوہر جمالی شہر کے قریب پہنچ گیاہے ۔ ضلع بدین میں ٹھٹھہ کے سیلاب زدہ علاقوں سے آنے والے متاثرین خوراک اورسہولتوں کی عدم دستیابی کے باعث مشکلات کا شکار ہیں ۔ریلیف کیمپوں میں گنجائش نہ ہونے کے سبب متاثرین نہروں اور سیم نالوں کے پشتوں اور کھلے میدانوں میں پناہ لئے ہوئے ہیں ۔حیدرآباد میں کوٹری بیراج میں پانی کی سطح تیزی سے کم ہورہی ہے ۔سات لاکھ کیوسک سے زائد پانی کا بہاؤ ریکارڈ کیاگیاہے۔شہر کے مختلف مقامات پر سیلاب زدگان کے امدادی کیمپ لگائے گئے ہیں جہاں انتظامیہ اور مخیر حضرات کی جانب سے کھانا اور ضروری سامان فراہم کیاجارہاہے۔
پشاورمیں پولیس وین پرحملہ،ایک پولیس اہلکارجاں بحق 3 زخمی
Updated at 1150 PST
پشاور . . . پشاور کے نواحی علاقہ اچینی بالا میں پولیس وین پر حملہ کیا گیا جس میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور تین زخمی ہوگے۔پولیس کے مطابق رنگ روڈ پر اچینی بالا کے علاقہ میں ریمورٹ کنٹرول بم کے ذریعے پولیس موبائل وین پر حملہ کیا گیا۔ جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور تین اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا ہے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکا ریموٹ کنٹرول تھا۔ دھماکے میں پولیس اہلکار شبیر جاں بحق جبکہ زخمیوں میں اے ایس آئی افتخار، کانسٹیبل شاہ سعود اور ڈرائیور امجد شامل ہیں۔
لاہور: سہیل ضیا بٹ عدم حاضری پر دی گئی سزا کے تحت گرفتار
Updated at 1140 PST
لاہور . . . سابق ایم پی اے اورمیاں نواز شریف کے قریبی عزیز سہیل ضیا بٹ کو کواپریٹو اسکینڈل میں عدالت میں پیش نہ ہونے پر سنائی گئی سزا کے تحت گرفتار کرلیاگیا۔ انہیں عدم حاضری پر تین سال کی سزا دی گئی تھی۔سابق ایم پی اے سہیل ضیا بٹ کونیب ٹیم نے احتساب عدالت میں پیش کیا،اس موقع پران کے صاحبزادے،مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی عمرسہیل بٹ بھی موجود تھے۔احتساب عدالت کا کہنا ہے کہ سہیل ضیا بٹ کوعدم پیروی پر تین سال کی سزا سنائی جاچکی ہے،،اب وہ عدالت میں سزا کے خلاف اپیل کرسکتے ہیں۔سہیل ضیا بٹ کوکوآپریٹو اسکینڈل میں عدالت پیش نہ ہونے پر سزاسنائی گئی تھی لیکن انہوں نے پاکستان واپس آنے کے بعد بھی سزا کے خلاف عدالت سے رجوح نہیں کیا تھا۔ اس موقع پر سہیل ضیا بٹ کا کہنا ہے کہ انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
سانحہ لاہور : مزید 2 خواتین دم توڑ گئیں، ہلاکتوں کی تعداد39ہو گئی
Updated at 1130 PST
لاہور . . . لاہورمیں سانحہ کربلا گامے شاہ کی دوزخمی خواتین دم توڑ گئیں۔ جس کے ساتھ جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 39 ہوگئی ۔گیٹ دم توڑنے والی خواتین سونیا لاہور کے علاقے بھاٹی جبکہ ثمینہ شاہدرہ ٹاؤن کی رہایشی تھیں۔ سونیا سروسز اسپتال جبکہ ثمینہ جنرل اسپتال میں زیرعلاج رہیں،تاہم دونوں جانبرنہ ہوسکیں اور آج صبح دم توڑ گئیں۔دونوں خواتین کی لاشوں کو ان کے ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق ماتمی جلوس میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد 39 ہو گئی.
سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اگلے دو سے تین روز میں بارش کی توقع
Updated at 1100 PST
کراچی . . . محکمہ موسمیات کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اگلے دو سے تین روز میں بارش کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کشمیر ،اسلام آباد ،راولپنڈی،لاہور ،گوجرانوالہ، فیصل آباد، ہزارہ ،مالاکنڈڈویژن اور پشاور ،زیر یں سندھ اور شمالی مشرقی بلوچستان میں کہیں کہیں تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک بارش کا امکان ، محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سب سے زیادہ بارش سید پور میں40 ،اسلام آباد39،لاہور37 بالاکوٹ میں25, راولپنڈ ی میں22 ،ایبٹ آباد ،دیر18،چکالہ11مری9 اور مظفر آباد میں08 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
Updated at 1230 PST مسجد الحرام میں 60 ہزار سے زیادہ افراد اعتکاف میں بیٹھے ہیں
مکہ مکرمہ . . . دنیا کے مقدس ترین مقام مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں 60 ہزار سے زیادہ افراد اعتکاف میں بیٹھے ہیں ۔ایک سعودی روزنامے کے مطابق اس سال رمضان المبارک کے آخری عشرے کا اعتکاف کرنے والوں میں تقریبا 40 فی صد خواتین ہیں ۔ نماز ، تلاوت ، ذکر و دعا میں مشغول ، دنیا بھر سے آئے ہوئے 60 ہزار سے زیادہ معتکفین ، اللہ رب العزت سے مغفرت کے طالب ہیں ۔ امور حرمین شریفین کی انتظامیہ نے معتکفین کی آگاہی کے لئے دو لاکھ سے زاید ہینڈ بل تقسیم کئے ہیں ۔ ان میں معتکف کے لئے زیادہ سے زیادہ وقت عبادت میں گزارنے کی غرض سے خصوصی ہدایات درج کی گئی ہیں۔
Updated at 1210 PST یو ایس اوپن ٹینس:راجر فیڈرر اور شیراپووا کی فتوحات کا سلسلہ جاری
Updated at 1200 PST سگریٹ پینے سے ذہنی تناؤ بدترین شکل اختیار کر لیتا ہے،تحقیق
Updated at 1120 PST نمل یونیورسٹی اسلام آباد کی جنوبی پنجاب کے متاثرین کیلئے امداد
Updated at 1110 PST ٹنڈوالہیار میں نجی بینک میں ایک کروڑ روپے کی ڈکیتی
Updated at 1050 PST افغانستان:نیٹو افواج کے سربراہ کی صدر کرزئی پر تنقید
Updated at 1047 PST پشاور میں رنگ روڈ پر دھماکا
Updated at 1045 PST جاپان نے ایران کے خلاف مزید اقتصادی پابندیاں عائد کردیں
Updated at 1040 PST ایشیائی مارکیٹس میں خام تیل کی قیمتوں میں زوال جاری
Updated at 1030 PST بالی ووڈ ہدا یت کاروں کا شاہ رخ کے سا تھ کا م کر نے سے انکار
Updated at 1030 PST جنوبی میکسیکو میں شدید بارش اور سیلاب سے ہزاروں افراد متاثر
Updated at 1020 PST مختلف بیراجوں اور ڈیموں میں پانی کی صورتحال
Updated at 1015 PST سربیا میں دنیا کا سب سے بڑا ہیمبرگر بنا نے کی کوشش
Updated at 1010 PST پریو ں کی کہانیوں سے متا ثر ہو کر بنائے گئے گھر
Updated at 1005 PST برطانیہ،دریا میں فٹ بال کھیلنے کا منفرد مقابلہ
Updated at 1000 PST جعفرآباد کے سیلاب زدہ علاقوں کا زمینی رابطہ 23روز سے منقطع
Updated at 0955 PST ٹرک یا چیز برگر، آپ خود ہی فیصلہ کرلیں
Updated at 0950 PST چین کے مغربی صوبے میں لینڈ سلائیڈنگ سے12افراد ہلاک
Updated at 0950 PST سانحہ9/11 پر بننے والی فلم آج نمائش کے لیے پیش کی جائے گی
Updated at 0940 PST سیلابی ریلا خیرپور ناتھن شاہ میں داخل، گرڈ اسٹیشن زیر آب
Updated at 0935 PST اے آر رحما ن کا ’واکا واکا‘ جیسی شہرت حاصل کرنے کا خواب ادھورا
Updated at 0930 PST دنیا کا سب سے بڑا اور پر تعیش مسافر بر دار طیارہ
Updated at 0920 PST سابق مس یونیورس سشمیتا سین نے بالاآخر شادی کا اعلان کر دیا
Updated at 0910 PST نیل نیتن مکیش ’اٹالین جاب‘ کے ری میک میں کاسٹ
Updated at 0855 PST کافی دل کے لیے بہترین مشروب ہے،ماہرین
Updated at 0850 PST لڑکیاں چار سال کی عمر سے خود کو لڑکوں سے چالاک تصور کرتی ہیں
Updated at 0840 PST بونی کپور کا اپنے بیٹے ارجن کو بالی وڈ میں متعارف کروانے کا منصوبہ
Updated at 0830 PST بالی وڈ اداکارہ سمیرا ریڈی کی والدہ بیٹی کی تنہائی سے بیزار
Updated at 0820 PST گالف کلب کے پتھر سے ٹکرانے پر آگ بھڑک اٹھی،درخت راکھ
Updated at 0815 PST کراچی: ڈکیتی میں مزاحمت کے دوران فائرنگ، ایک شخص ہلاک
Updated at 0730 PST کراچی :ٹرک کی ٹکر سے رکشہ میں سوار ایک شخص ہلاک ،دو زخمی
Updated at 0645 PST لاہور میں میکلوڈ روڈ پر رات گئے فرنیچر کے گودام میں آتشزدگی
Updated at 0500 PST یہودی بستیوں کی تعمیر شروع کی گئی تو مذاکرات ختم کردینگے،فلسطین
Updated at 0430 PST مسلمان زکوٰة سیلاب متاثرین کو دیں،اسلامی کانفرنس تنظیم کی اپیل
Updated at 0315 PST کراچی :لیاری میں چھڑیوں کے وار سے ایک شخص ہلاک
Updated at 0300 PST آئی سی سی کے فیصلے پر پاکستانی ہائی کمیشن کی شدید تنقید
Updated at 0215 PST آئندہ اٹھارہ گھنٹوں ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی
بشکریہ جنگ
d8 aa d8 a7 d8 b2 db 81 d8 ae d8 a8 d8 b1 db 8c da ba.. Super :)