تینوں افراد کا تعلق پاکستان سے ہے ،تینوں افراد اپنی کمیونٹی کے لوگوں کو لٹیروں سے بچانے کی کوشش کررہے تھے، رکن برمنگھم سٹی کونسل عنصر علی خان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تین پاکستانی نوجوان شہزاد حسین، ہارون جان اور مصور علی جن کی عمریں بالترتیب 31,30 اور 20 سال تھیں گزشتہ رات برمنگھم میں اپنی کمیونٹی کے لوگوں کو لٹیروں سے بچانے کے لئے کوشش کر رہے تھے کہ کار کی ٹکر سے دو موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک نے ہسپتال میں جا کر دم توڑا، ہلاک ہونے والوں میں مصور علی خان اور شہزاد حسین حقیقی بھائی ہیں اور ان کا تعلق راولپنڈی کی تحصیل گوجر خان سے ہے، انہوں نے کہا کہ ممبر پارلیمنٹ شہباز محمود سے ملکر معاملات کو حل کرنے کی کوشش کررہے تھے اورپا کستانیوں کو کسی قسم کا احتجاج نہ کرنے کی اور صبر سے کام لینے کی تلقین کررہے تھے، پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے ایک سیاہ فام شخص کو گاڑی سمیت گرفتار کر لیا ہے اور انکوائری شروع کر دی ہے۔