کتنے سی سی کی گاڑی پر کتنی ڈیوٹی ہوگی؟ آپ بھی جانئ
اسلام آباد ایف بی آر کی جانب سے درآمدی گاڑیوں پر ٹیکس کی نئی سلیبز جاری کردی گئی ہیں جن کے مطابق درآمدی گاڑیوں پر ڈھائی سے 30 فیصد اور مقامی گاڑیوں پر ڈھائی سے 7 فیصد تک ڈیوٹی عائد کی جائے گی۔
ایف بی آر کی جانب سے جاری سرکلر کے مطابق گاڑیوں پر نئے ٹیکسز کا اطلاق یکم اگست سے ہوگا۔ درآمدی گاڑی پر ڈھائی سے 30 فیصد تک درآمدی ڈیوٹی وصول کی جائے گی۔ ایف بی آر کے مطابق 1000 سی سی کی گاڑیوں پر ڈھائی فیصد تک ڈیوٹی لاگو ہوگی جبکہ 1800 سی سی کی گاڑیوں پر 5 فیصد ڈیوٹی ادا کرنا پڑے۔ 3 ہزار سی سی سے بڑی گاڑیوں پر30 فیصد ڈیوٹی عائد ہوگی۔
مقامی گاڑیوں پر ڈیوٹی کی شرح درآمدی گاڑیوں سے کم رکھی گئی ہے۔ ایف بی آر کی جانب سے درآمدی گاڑیوں پر ڈھائی سے 7 فیصد تک ڈیوٹی وصول کی جائے گی۔ایک ہزار سی سی تک کی مقامی گاڑیوں پر بھی درآمدی گاڑیوں کی طرح ڈھائی فیصد ڈیوٹی عائد ہوگی تاہم 2 ہزار سی سی سے زائد کی گاڑیوں پر ساڑھے 4 فیصد ڈیوٹی لگائی جائے گی۔