ایشین گیمز ہاکی، پہلے ہاف میں پاکستان کو ملائیشیا کیخلاف 1-0سے برتری

گوانگ ژو…ایشین گیمز کے ہاکی ایونٹ کے فائنل میں پہلے ہاف میں پاکستان کو ملائیشیا کیخلاف 1-0سے برتری حاصل ہے۔ پہلا ہاف ختم ہونے تک دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے کئے تاہم پاکستان نے پنالٹی کارنر سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک گول کی برتری حاصل کر لی۔ گول پنالٹی کارنر اسپیشلسٹ سہیل عباس نے کیا جو ایونٹ میں انکا پانچواں گول ہے۔ واضح رہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب ملائیشیا ایشین گیمز ہاکی کا فائنل کھیل رہا ہے جبکہ پاکستان کو 20سال بعد فائنل کھیلنے کا موقع ملا ہے ۔ سابق پاکستانی کوچ اور گول کیپر شاہد علی خان کا کہنا ہے کہ ایشین گیمز کے فائنل میں پاکستان اور ملائیشیا کے گول کیپرز کا کردار اہم ہوگا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کو فائنل میں نیچرل گیم کھیلنا چاہیئے اور گول کیپر میچ جتوائے گا۔ پاکستان ون ڈے اور ٹی ٹوئینٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی اور ٹیسٹ ٹیم کے قائد مصباح الحق نے ایشین گیمز ہاکی فائنل سے قبل قومی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ، جیو نیوز سے گفت گو میں انہوں نے کہا کہ ہاکی پلیئرز جذبے اور لگن سے کھیلیں تو فتح مشکل نہیں ہوگی۔

pakistanurduskyپاکپاکستانموقع
Comments (0)
Add Comment