وسیم بیگ : تیونس سے مزید ایک ہزار تارکین وطن اٹلی کے جزیرے لامپیڈوسا پ ہنچ گئے ہیں۔ جس کے بعد اٹلی نے یورپی یونین کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔تیونس میں ایک ماہ سے جاری مظاہروں کے بعد امن و امان کی مخدوش صورتحال کے باعث اب تک چار ہزار سے زائد پناہ گزین سسلی کے مختلف جزیروں پر پہنچے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کئی ہزار مزید تارکین وطن کی اٹلی میں آمد کا امکان ہے۔ لامپیڈوسا کے حراستی مراکز گنجائش نہ ہونے کے باعث بند کردیئے گئے ہیں۔ دوسری جانب اٹلی کی حکومت نے مختلف سول اداروں میں ہنگامی حالت نافذ کردی ہے جبکہ تارکین وطن کی رہائش اور خوراک کیلئے فنڈز فراہم کردیئے ہیں۔