انجلینا جولی کی پاکستان میں سیلاب متاثرہ افراد کیلئے امداد کی اپیل

نیویارک … اقوام متحدہ کی گڈول ایمبسیڈر اور معروف ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی نے پاکستان میں سیلاب متاثرہ افراد کے لیے امداد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا پانچواں حصہ رقبہ زیرآب ہے اورسیلاب ایک انسانی بحران نہیں بلکہ معاشی اور سماجی تباہی ہے۔اپنے ایک ویڈیو پیغام میں ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیلاب متاثرہ افراد کے لیے اقوام متحدہ کام کررہی ہے، انجلینا جولی نے کہا کہ سیلاب کے باعث متاثر ہونے والے دو کروڑ افراد میں میں بیماریاں پھیلنے کاخطرہ ہے، جولی نے وسیع پیمانے پر عوامی امداد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرہ افراد کو اشیاخوردنوش، پینے کا صاف پانی اور دوائیاں فراہم کی جاسکتی ہیں جو ان کی ضرورت ہے۔

urdusky
Comments (0)
Add Comment