الطاف حسین کا بیان آئین سے بغاوت ہے، پشاور ہائیکورٹ بار

الطاف حسین کا بیان آئین سے بغاوت ہے، پشاور ہائی کورٹ بار

پشاور . . . پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے مارشل لا کی حمایت میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے بیان آئین کے خلاف سازش قراردیتے ہوئے الطاف حسین پر بغاوت کا مقدمہ درج کرنے اور ایم کیو ایم پر پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا ہے۔ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے بیان پر پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی اجلاس ہوا۔ اجلاس سے بار ایسوسی ایشن کے صدر عتیق شاہ، وکیل رہ نما عبدالطیف افریدی کے علاوہ دیگر وکلا نے خطاب کیا۔ انہوں نے مارشل لا کی حمایت میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے بیان کو جمہوریت اور آئین پاکستان کے خلاف سازش قرار دیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم خود مارشل لا کی پیدا وار ہے۔ وکیل رہ نماوں نے مطالبہ کیا کہ آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت الطاف حسین کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا جائے۔ اجلاس میں ایک متفقہ قرارداد کے زریعے الطاف حسین کے بیان کی مذمت کی گئ اور زمہ دار حلقوں سے الطاف حسین کا محاسبہ کرنے اور ایم کیو ایم پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا گیا۔ قرارداد میں سندھ اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ ایم کیوایم کو حکومت سے نکال باہر کرکے تمام مراعات واپس لی جائے۔ قرارداد کے زریعے مطالبہ کیا گیا کہ کراچی میں پختونوں کے قتل عام پر عوامی نیشنل پاٹی سندھ حکومت سے الگ ہوجائے۔
آن لائن

urduskyپشاور
Comments (0)
Add Comment