اسلام آباد. . .. . .. . . .اسلام آباد میں پولیس نے جعلی نمبر پلیٹ والی دو گاڑیوں کو قبضہ میں لے لیا اور دو افراد کو حراست میں لیاگیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ترنول پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو گاڑیوں کو قبضے میں لیا جن پر جعلی نمبر پلیٹس لگی ہوئی تھیں اور گاڑیوں میں موجود ڈرائیورز کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے ۔پولیس کے مطابق ڈرائیورز کا کہنا ہے کہ دونوں گاڑیاں امریکی سفارتخانے کی ہیں جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑیوں سے یا ڈرائیورز کے پاس امریکی سفارتخانے سے تعلق کے حوالے سے کوئی ثبوت نہیں ملا۔ذرائع کے مطابق دونوں گاڑیاں اسلام آباد سے پشاور جارہی تھیں ۔ |