گوجرانوالہ5فروری(پ ر)سنی اتحاد کونسل کی اپیل پر یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا تمام مساجد میں نماز فجر کے بعد قرآن خوانی ،شہداءکشمیر کےلئے فاتحہ خوانی اور مجاہدین کی کامیابی،مقبوضہ علاقوں کی آزادی ،عالم اسلام کے اتحاد و اتفاق کےلئے دعائیں مانگی گئیں ۔مرکزی جمعیت علماءپاکستان کے زیر اہتمام مرکزی جامع مسجد نور میں یکجہتی کشمیر کانفرنس منعقد ہوئی جس میں صوبائی سیکرٹری اطلاعات الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوجیوں نے ظلم کی انتہا کر دی مسلم حکمران کشمیر یوں کی آزادی کےلئے آواز بلند کریں بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی سے باز رکھنے کےلئے پاکستان سفارتی مہم چلائے مقبوضہ کشمیر میں مشرقی تیمور اور سوڈان کی طرح ریفر نڈم کرایا جائے تحریک آزادی کو طاقت سے دبانا نا ممکن ہے اس موقع پر مفتی غلام نبی جماعتی ،مفتی محمد