لندن ہائیکورٹ نے جولین اسانج کی ضمانت منظور کر لی



لندن ہائیکورٹ نے جولین اسانج کی ضمانت منظور کر لی

Updated at 1850 PST
لندن…وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کو ضمانت پر رہا کرنے کی درخواست لندن ہائیکورٹ نے منظور کر لی ہے ۔تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ انہیں آج ہی رہا کیا جائے گایا نہیں ۔اس سے پہلے ویسٹ منسٹر کی ماتحت عدالت نے بھی جولین کی ضمانت منظور کر لی تھی ۔ان پر سوئیڈن میں کچھ خواتین سے زیادتی کا الزام ہے ۔لندن ہائیکورٹ کے جج ڈنکن اوسلے نے ضمانت کے خلاف درخواست پر فیصلہ سنایا کہ وہ جولین کی ضمانت منظور کر رہے ہیں ،اس طرح انہوں نے جولین کی ضمانت کے خلاف سوئیڈش وکلا کی اپیل مسترد کر دی ۔جج نے کہا کہ جولین اس مقدمے سے اپنا نام صاف کرانا چاہتے ہیں کیونکہ ایسا نہ ہواتو یہ الزامات ہمیشہ ان پر تلوار بن کے لٹکتے رہیں گے، یہ واضح نہیں ہو سکا کہ جولین آج ہی رہا کر دئے جائیں گے لیکن ان کے ایک وکیل مارک اسٹیفنز نے پیشی سے پہلے بتایا کہ ان کی ضمانت کیلئے دو لاکھ پاؤنڈ کی رقم آج کسی وقت جمع کرادینی چاہیے،ضمانت کی دوسری شرائط کے مطابق جولین کومشرقی برطانیہ میں اپنے ایک دوست کے گھر میں رہنا ہوگا ۔روزانہ پولیس کو اپنی موجودگی سے متعلق رپورٹ دینی ہوگی اور الیکٹرانک ٹیگ بندھوانا ہوگا ۔سوئیڈن کی حکومت جولین پر سوئیڈن میں ہی مقدمہ چلانا چاہتی ہے ،ایسے میں اسانج کے حامیوں کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف یہ مقدمہ امریکا کے راز فاش کرنے کا بدلہ لینے کے لیے قائم کیا گیا ہے۔
Comments (0)
Add Comment