قادر آباد: وین نہر میں جاگری، 9افراد جاں بحق، 7کو بچالیا گیا

قادر آباد: وین نہر میں جاگری، 9افراد جاں بحق، 7کو بچالیا گیا
گوجرانوالہ…ضلع منڈی بہاو الدین کے علاقے قادر آباد میں وین نہر میں گرنے سے 9 افراد جاں بحق اور7 کو بچا لیاگیا ہے ۔اب بھی 5 افراد کی تلاش جاری ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار ہونیوالی وین منڈی بہاؤ الدین سے حافظ آباد جارہی تھی کہ قادر آباد کے قریب تیز رفتاری کے باعث بیراج نہر میں جا گری جس کے نتیجے میں دو بچوں سمیت 9 افرادجاں بحق ہوگئے ہیں ۔ سات افراد کو بچالیاگیا ہے اور اب بھی پانچ افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔علی پور چٹھہ تھانے کی پولیس جائے حادثہ پہنچ گئی ہے اور واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے ۔

بشکریا جنگ

Comments (0)
Add Comment