سری نگر. . . . .. . .جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے بانی رہنمامقبول بٹ کی27ویں برسی کے موقع پرمقبوضہ وادی میں سیکڑوں افرادنے احتجاج کیاجس پرپولیس نے لاٹھی چارج کرکے کئی افرادکوگرفتارکرلیاہے۔دارلحکومت سری نگرمیں کیے گئے اس مظاہرے میں شریک افرادنے بھارتی فوج کیخلاف نعرے لگائے اورمطالبہ کیاکہ بٹ کی باقیات ان کے حوالے کی جائیں ۔مقبول بٹ کو19سو84میں نئی دہلی کی تہاڑجیل میں پھانسی دیدی گئی تھی اورمبینہ طورپروہیں دفن کردیاگیاتھا۔پولیس نے درجنوں مظاہرین کوگرفتارکرلیاہے۔
|