اسلام آباد…سپریم کورٹ میں رینٹل پاور کیس کی سماعت کے دوران پاور کمپنیز کے وکلا نے عدالت کو بتایا ہے کہ ایڈوانس کی 2 ارب روپے رقم آج واپس جمع کرادیں گے۔ اپنے ریمارکس میں چیف جسٹس ، جسٹس افتخار محمد چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ قوم کی دولت ہے، سب کو اسی طرح سوچنا چاہیے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز چیف جسٹس نے گڈو اور نوڈیرو رینٹل پاور پلانٹس لگانے والی کمپنیوں کو حکم دیا تھا کہ کل تک رقوم واپس کر کے نئے اسلامی سال کے موقع پر قوم کو خوشخبری دیں ورنہ عدالت اپنا فیصلہ سنا دے گی۔ عدالت نے دونوں رینٹل منصوبوں کی ایڈوانس رقم مارک اپ سمیت جمع کرنیکا حکم دیا تھا۔ بعد ازاں رینٹل پاور کیس’گڈو اور نوڈیرو 2‘ کی سماعت 14 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔
بشکریہ جنگ