جدہ جانے والا پی آئی اے کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گی
اڑان بھرتے ہی طیارے کے انجن میں آگے لگ گئی ،ہائلٹ نے طیارے کو ہنگامی طور پر ایئر پورٹ پر اتار لیا،تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن (پی آئی اے )کی پرواز لاہور سے جدہ جا رہی تھی کہ دوران پرواز طیارے کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی ،طیارے میں 200 سے زائد مسافر سوار تھے ،پائلٹ نے ہنگامی طور پر طیارے کو لاہور ایئر پورٹ پر واپس اتار لیا، آگ لگنے پر مسافر پریشان ہو گئے اور چیخ و پکار کرتے رہے ،لاہور ایئر پورٹ پر ہنگامی صورتحال نافذ کردی گئی اورآگ بجھانے والی گاڑیاں رن وے پر پہنچ گئیں ،مسافروں کو طیارے سے اتار لیا گیا،پی آئی اے انجینئرنگ عملے کی جانب سے بوئنگ 777 کی چیکنگ کی جارہی ہے،ترجمان پی آئی اے کے مطابق طیارے کے انجن میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ۔