سکردو سے راولپنڈی جانے والی کوچ کھائی میں جاگری
سکردو سے راولپنڈی جانے والی مسافر کوچ حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 26 افراد جاں بحق جبکہ 13زخمی ہو گئے ،حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پہنچ گئیں، جاں بحق اور زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کردیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق مسافر کوچ سکردو سے راولپنڈی جا رہی تھی کہ چٹان سے ٹکر اکرکھائی میں جاگری،اس المناک حادثے میں 26 مسافر جاں بحق جبکہ 13 زخمی ہو گئے ،حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پہنچ گئیں، جاں بحق اور زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کردیا،ڈی ایچ کیو ہسپتال چلاس میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی اور ڈاکٹروں کو گھر سے بلا لیا گیا،جاں بحق اور زخمیوں میں بچے اورخواتین بھی شامل ہیں،حادثہ بابوسرٹاپ کے علاقے میں پیش آیا ۔