بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں معصوم کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ دیئے ہیں اور آج کرفیوں کو 9 روز مکمل ہو چکے ہیں جس کے باعث گھروں میں کھانے پینے اور ادویات کی قلت ہو گئی ہے لیکن بھارتی فوج کے ظلم میں کوئی کمی نہیں آئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بھارتی فوج میں پنجابی فوجیوں کیلئے ” گرمکھی “ زبان میں خصوصی پیغا م جاری کردیا ہے ۔ فود چوہدری کا اپنے پیغام مین کہناتھا کہ ” میں ہندوستانی فوج میں پنجابی نوجوانوں سے گزارش کرتاہوں کہ وہ کشمیریوں کے خلاف بھارتی حکومت کے مظالم کے خلاف اپنی فوج کی ڈیوٹی سے انکار کر دیں “۔
فواد چوہدری کے پیغام پر ایک بھارتی شہری نے لکھا کہ ”وہ بھارتی افواج میں موجود ایک مخصوص طبقے کو اکسا رہے ہیں اس لیے اس ہماری سیکیورٹی میں مداخلت کے طور پر لینا چاہیے ، ہم اس پر سخت رد عمل دینا چاہیے ۔“
فواد چوہدری نے اس شخص کو نہایت ’ ستھرا‘ جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” ظلم سے انکار کرنے کا کہنا کیا مداخلت ہے ؟ میں تمام بھارتیوں سے کہتاہوں کہ نریندر مودی کے فاشزم کو مسترد کر دیں ،اختلاف کے بغیر امن ممکن نہیں ہے ۔“